ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل تعلقہ سطح کے ثقافتی مقابلہ جات میں نیو انگلش طلبا کا بہترین مظاہرہ

بھٹکل تعلقہ سطح کے ثقافتی مقابلہ جات میں نیو انگلش طلبا کا بہترین مظاہرہ

Thu, 02 Nov 2017 19:11:38    S.O. News Service

بھٹکل:2/ نومبر (ایس اؤنیوز) پی یو کالج بورڈ اور انجمن ویمنس کالج بھٹکل کے اشتراک سے انجمن پی یوکالج بھٹکل میں منعقدہ تعلقہ سطح کے ثقافتی مقابلہ جات میں دی نیو انگلش پی یوکالج کے طلبا نے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیاہے۔

کالج پرنسپال کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مصوری میں پرتیش نائک اول۔ یوگیش نائک دوم۔ مضمون نویسی میں کوسوما نائک اول، ناگ رتنا نائک دوم۔ بھاو گیت میں شریا ہیبار اول، پرتیکشھا کڈلے دوم۔ جانپد گیت میں گوریش ہیگڈے اول، ارچنا ہیبار سوم ۔ انگلش مضمون نویسی میں شماز سوم۔ کوئز میں نرسمہا کامت اور شانت کرشنا بھٹ اول اور شرتھ اور روہیت نائک دوم۔ انگلش ڈبیٹ میں شہاب الدین خان دوم۔ یک بابی ڈرامہ میں میگھنا بھنڈاری دوم ۔ سائنس سمینار میں مہامائی بھٹ سوم۔ کنڑا ڈبیٹ میں گانوی اور ہیمانائک سوم مقام حاصل کئے ہیں۔ انعام یافتہ تمام طلبا و طالبات کو بھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نایک، راجیش نایک اورپرنسپال وریندر شانبھاگ نے مبارکبا د ی پیش کی ہے۔


Share: